مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی ذمہ داری ایران پر ڈال دی گئی


واشنگٹن: امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینڑل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی ملیشیا کو ہتھیار بھیجنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار بھیجنے کا عمل امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ ایران کی جانب سے اسلحے کی ترسیل روکنے اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، نیڈ پرائس

ایران میں امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطے میں اور روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ایران ہی خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔


متعلقہ خبریں