حسنین بہادر دریشک  کا استعفیٰ مسترد، میرے لیے مونس جیسے ہیں، پرویز الہیٰ


 وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے حسنین بہادر دریشک  کا استعفیٰ مسترد کردیا انہیں اپنے بیٹے مونس الہیٰ جیسا قرار دیا ۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کہتے ہیں کہ حسنین بہادر دریشک کا استعفی منظور نہیں کیا ہے ۔حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر وں میں سے ایک وزیر ہیں ۔ حسین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا، پرویز الہیٰ

وزیعر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حسنین بہادر دریشک کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ بطور صوبائی وزیر اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل حسنین بہادر دریشک نے ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں