خرم لغاری تحریک انصاف چھوڑ گئے، 5 ایم پی ایز بھی ساتھ ہونے کا دعویٰ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اراکین اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ 5 ارکان پنجاب اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے والے تمام ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا اور آج شام 4 بچے ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون کے بعد وزیر اعظم کے فوکل پرسن مستعفی

خرم لغاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو غلط استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیتے دیکھ کر دل دکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور مشاورت کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں