گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، پرویز الہٰی


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے ، ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث فیٹف کے تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کئے گئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی رسک بیسڈا سٹرٹیجی کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی اور تمام نکات پر عملدرآمد کر کے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی بھارتی سازش کو پاک فوج نے ناکام بنایا،تمام پوائنٹس پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو وائٹ لسٹ میں لے کر آئے، آرمی چیف کے احکامات پر میجر جنرل کی سربراہی میں ا سپیشل سیل قائم کیا گیا۔

فیٹف، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن میکنزم بنایا،منی لانڈرنگ کے سد باب کیلئے 7 میں سے 7 پوائنٹس پر عملدرآمد ہوا ،تمام 7پوائنٹس پر عملدرآمد ہونا فیٹف کی تاریخ میں بے مثال پیش رفت ہے۔


متعلقہ خبریں