ق لیگ لانگ مارچ میں شرکت کرے گی، پرویز الہیٰ

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ق لیگ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کا کہنے والوں کو خوش ہونے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میدان لگا تو ایک سو چھیاسی ارکان انہوں نے پورے کرنے ہیں۔ جب وقت آیا تو ن لیگ کے ارکان آدھے رہ جائیں گے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم بائیس سال نواز شریف کے ساتھ اکٹھے رہے، وہ زمین خشک دیکھ کر پاؤں رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو کہیں لاہور آئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد رانا ثنا اللہ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے وزیرآباد کارڈیالوجی کی بلڈنگ مکمل کر دی، بے شمار اسپتال ہمارے دور میں مکمل کئے گئے، ہم نے سابق حکومت کے منصوبے فوری طور پر مکمل کروائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی کے ایل ائی میں تین سو لیور اور ساڑھے تین سو کڈنی کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔ اب یہاں پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں