ایلون مسک کے پرفیوم کے لانچ کے چند گھنٹوں بعد ہی 20 ہزار بوتلیں فروخت ہو گئیں۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا برنٹ ہیئر پرفیوم لانچ ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا۔ ایلون مسک نے پرفیوم کی 20 ہزاربوتلیں بیچ کر صرف چند گھنٹوں میں تقریباً2 ملین ڈالر کما لیے۔
20,000!!
— Elon Musk (@elonmusk) October 13, 2022
ایلون مسک کے پرفیوم کی قیمت100 ڈالر ہے ۔ پرفیوم کی شپنگ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شپنگ شروع کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے پرفیوم متعارف کرادیا
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ہی پرفیوم لانچ کیا ہے۔ایلون مسک نے اس ضمن میں اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق ہے مگر اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔
