وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں سے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وعدہ کرتا ہوں آئندہ 2 ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے، مفتاح اسماعیل
نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے رقم کم کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ کو بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔
