بارش نے تباہی مچادی: بے نظیر بھٹو یونیوسٹی زیر آب، وائس چانسلر نے مدد کی اپیل کر دی

بارش نے تباہی مچادی: بے نظیر بھٹو یونیوسٹی زیر آب، وائس چانسلر نے مدد کی اپیل کر دی

نواب شاہ: بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی مکمل طور پر زیر آب آگئی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے حکومت اورمقامی انتظامیہ سے فوری طورپر مدد کرنے کی اپیل کردی ہے۔

کورکمانڈر اجلاس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امانت علی جلبانی نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی کالونی، دفاتر اور لائبریری زیر آب آگئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ سیم نالہ ٹوٹنے کی وجہ سے 138 ایکڑ پر پھیلی ہوئی یونیورسٹی زیر آب آئی ہے، اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ 48 گھنٹو سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تمام کاوش رائیگاں جا رہی ہیں اور بارش کا پانی تاحال یونیورسٹی سے نکالا نہیں جا سکا ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

وائس چانسلر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی کی کتب، کمپیوٹرز اور دیگر انتہائی ضروری سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں