سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی:سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب


سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب کرلی گئیں ۔

پی ڈی ایم اے سندھ نےصوبے میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق این ڈی ایم اے کومراسلہ لکھ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، سڑکوں پر پانی جمع

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد سندھ میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فوج کی خدمات درکار ہیں ۔

متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی کے لئے فوری طور پر فوجی دستے مہیا کیئے جائیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر  بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ  سندھ کے  اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جانبحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار 677 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔1 لاکھ چار ہزار 180 گھروں کو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 986 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3 لاکھ 86 ہزار 39 گھریلو اشیاء بھی متاثر ہوئی ہیں۔8 لاکھ 55 ہزار 622 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

 

 


متعلقہ خبریں