36 برس بعد بھارتی قیدی کی شہریت کی تصدیق ہو گئی


لاہور: 36 برس بعد لاہورکی سینٹرل جیل میں قید بھارتی شہری کی شہریت کی تصدیق ہوگئی۔ گجنند شرما بھارتی شہر جے پورکا رہائشی ہے جو 1982 میں لاپتا ہوگیا تھا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے گجنند شرما کی شہریت کی تصدیق کے لیے متعدد بار بھارت کو خطوط لکھے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم چار فروری کو لکھے گئے آخری خط میں نئی دہلی نے کارروائی کی اوراس کی شہریت کی تصدیق کردی۔

بھارتی حکام کے مطابق 1982 میں لاپتہ ہونے والے گجنند شرما کی اہلیہ لاکھنی دیوی اور دو بیٹوں راکیش اورمکیش کوتلاش کرلیا گیا ہے، انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب سے بھیجی گئی گجنند شرما کی تصویر دیکھ کراسے پہچان لیا ہے۔

لاکھنی دیوی کا کہنا ہے کہ ہم کئی برسوں تک گجنند شرما کی تلاش کرتے رہے۔ جب سے ان کے زندہ ہونے کی خبر ملی ہے،  ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں