توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت


 الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

الیکشن کمیشن  میں توشہ خانہ  کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر  سماعت ہوئی۔درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا اورحکومتی اتحاد کےوکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت، رجسٹرار آفس کے اعتراضات

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے  کے لیے 3 ہفتے کا وقت مانگا۔چیف الیکشن کمشنر کا بیرسٹر گوہر خان سے استفسار کیا کہ آپکو 3 ہفتے کا وقت کیوں چاہیے؟

وکیل نے جواب دیا کہالیکشن کمیشن کے پاس توشہ خانہ ریفرنس نمٹانے کے لیے 3 ماہ کا وقت ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت29 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر کیے گئے تشدد سے ملزمان کی اموات ہوجاتی ہیں: ایڈووکیٹ، جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے پر سماعت

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت  عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں