آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال،استحکام اور دفاع سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی سمیت عسکری سطح پر باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن و استحکام پر پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی پروگرام کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی عسکری وفد نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا اور فوجی عجائب گھر میں تاریخی ورثہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں