شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


اسکردو: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

شہروز کاشف نے 8 ہزار 68 میٹر دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گشہ بروم ون سر کی۔ شہروز کاشف اب 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف کے ہمراہ مزید 5 پاکستانیوں نے بھی گشہ بروم ون چوٹی سر کی جن میں نائلہ کیانی، سرباز خان، امتیاز سدپارہ، ساجد علی سد پارہ اور سہیل سخی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں