شاہ محمود نے مہر بانو کی الیکشن مہم کا آغاز کردیا: موسیٰ گیلانی سے ایفی ڈرین کیس کا حساب مانگ لیا


ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موسیٰ گیلانی الیکشن لڑنے سے قبل ایفی ڈرین کیس کا حساب دیں، ملتان کے عوام ایفی ڈرین کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

ضمنی انتخابات پر نظر رکھنا ہوگی، میری بیٹی نے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی الیکشن مہم کے باقاعدہ آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں فسطائیت کا ماحول ہے، پی پی اور ن لیگ ملک لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام میں اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے، وفاقی حکومت میں تھوڑی سی انا ہوتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود لکھوایا، علی موسیٰ گیلانی کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور انتقامی کارروائی پر اترآئی ہے، امپورٹڈ حکمران مزید کچھ عرصہ اقتدار میں رہے تو ملک مشکلات کی زد میں آجائے گا۔

شہباز گل سے غلطی ہو گئی تو غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، وزیر داخلہ پنجاب

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مدمقابل امیدوار نے دوران اقتدار ترقیاتی کام کروائے ہیں تو سامنے لائیں۔


متعلقہ خبریں