اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا فلسطین پر ایک اور فضائی حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر بحث کے لیے سلامتی کونس کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز بھی غزہ پر جارحانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت
اسرائیل کی جانب سے رفاہ، خان یونس، الصابرہ،جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، سب سے زیادہ جانی نقصان رفاہ کے علاقے میں ہوا