پی ٹی آئی کا حکومت کو ایک ماہ میں الیکشن کی تاریخ دینے کا الٹی میٹم


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ایک ماہ میں الیکشن کی تاریخ دینے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے اور اس کے تحت ہونے والے انتخابی عمل پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، عدالتی نوٹس کے بعد الیکشن کمیشن کو عدالت کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہم اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ دیں گے، اس جلسے میں ہم انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا الٹی میٹم دیں گے، ہم ایک ماہ سے زیادہ اس حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے دیں گے، حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے اقدام کیلئے تیار ہوجائے۔

دنیا اب ہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیف اورممبران مستعفی ہوں ان پرکسی قسم کا بھروسہ نہیں ہے، ضمنی انتخاب کے شیڈول پر الیکشن کمیشن کو 16 اگست تک انتظار کرنا چاہیے تھا، یہ جس طرح الیکشن کروانا چاہ رہے ہیں اس طرح ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی پارٹی بنا ہوا ہے، الیکشن کمشنر کی تبدیلی ناگزیر ہے، ممکن نہیں کہ موجودہ الیکشن کمشنر عام انتخابات کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ جاری کیا، کئی غلطیاں ہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، شہباز شریف انتخابات کا اعلان کر کے تاریخ دیں سب جماعتیں بات چیت کیلئے اکٹھی ہو جائیں گی، الیکشن کمیشن اوپر سے نیچے تک فراڈ ہے، ہماری جدوجہد کا اگلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں