لاہور: پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے۔
پینل آف چیئرمین کے سینیئر ممبر نوابزادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اسپیکر کے انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کی جانب سے سبطین خان اور ن لیگ کے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ووٹنگ میں پہلا ووٹ پی پی 254 سے افتخار گیلانی نے کاسٹ کیا۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ چوہدری پروزی الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی تھا جس کے لیے حکومتی اتحاد سے سبطین خان کا نام سامنے آیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کا نام دیا گیا۔