سپریم کورٹ کے حکم پر چودھری پرویزالہیٰ نے رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چودھری پرویزالہیٰ سےحلف لیا، حلف برداری تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے صدرعارف علوی سے ملاقات کی، جہاں صدر نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی بنانے کے فیصلے کو قرار عدم قرار دیتے ہوئے ، رات ہی پرویز الہی سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی، تاہم گورنر پنجاب نے پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کی تھی۔
ایوان صدر میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری pic.twitter.com/Yg3Ne4rlEk
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) July 26, 2022