کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل: حادثات میں 17 افراد جاں بحق

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: مون سون کے تیسرے اسپیل نے شہر میں تباہی مچادی۔ حادثات میں مجموعی طور پر 17 افراد کی جان گئی۔

کراچی میں 3روز سے جاری برسات سے شہر پانی ڈوب گیا۔  وہیں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات  رونما ہوئے۔

شہر میں تین روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد کی جان گئی،ڈوب کر 5افراد لقمہ اجل بنے۔

بارش کے باعث سب سے زیادہ حادثات پیر 25جولائی کو پیش آئے جن میں 12افراد کی جان گئی۔

 


متعلقہ خبریں