مجھے لگ رہا تھا چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے، مونس الہیٰ


لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط لکھا تھا تاہم اس میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا مشکور ہوں۔

چودھری شجاعت کے خط سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط سے متعلق چودھری شجاعت سے بات ہوئی تھی اور میں نے چودھری شجاعت سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے،حکمران اتحاد

مونس الہیٰ نے کہا کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ اس کا مطلب پرویز الہٰی الیکشن نہیں جیتیں گے ؟ تو چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے جبکہ میری چودھری شجاعت سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں