قومی اسمبلی نہ تحلیل ہوئی اور اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہو گا، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وزیراعلی ٰکے انتخاب کے لیے عددی اکثریت ہے، امید کرتے ہیں کہ کل کا انتخاب پرامن ہوں گے۔

پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے دیے، ان کے 8/9 بندے نہیں آئے تو کیا ہوگا؟ رانا ثنااللہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ملکی مسائل پر اب مذاکرات شروع کرنے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نہ تحلیل ہوئی اور اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہو گا۔

ضمنی الیکشن میں ہمارے بیانیے کو شکست نہیں ہوئی، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان میں دو کیمپ واضح ہو چکے ہیں، شہباز شریف کیمپ نہیں چاہتا کہ عام انتخابات جلد ہوں۔


متعلقہ خبریں