مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کون ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے وضاحت کردی۔
رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس مانیکا صاحب ہے۔ مسٹر وائی عمران خان خود ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں بیڈ گورننس کی انتہاء کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تخت لاہور کیلئے فیصلہ کن معرکہ، پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابی میدان سج گیا
ان کا کہنا ہے کہ ہم 50 روپے پر چینی فی کلو چھوڑ کرگئے تھے۔ عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کو پروان چڑھایا۔ ایازصادق نے جلیل شرقپوری کے استعفے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ استعفی خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا دھچکا، ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے کہ گزشتہ رات ضمنی انتخابات سے چند گھنٹوں قبل مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن میاں جلیل احمد شرقپوری پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ۔