آرمی چیف کا کراچی میں تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

آرمی چیف کا کراچی میں تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے آمد کے بعد حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بارش نے ایک بار پھر زرداری اور اس کے خاندان کی کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا،عمران خان

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا۔

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں