چین سے امداد فوج کی بدولت،انہیں کوئی گھاس نہیں ڈال رہا:شیخ رشید


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بڑا شور ڈال رہے ہیں چین سے امداد مل رہی ہے۔ یہ تو فوج کی وجہ سے مل رہی ہے۔ آپ کو تو کوئی گھاس ڈالنے کو تیار نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت جلد جائے گی، جتنی دیر لوگ انہیں سہارا دیں گے، بالآخر یہ دھڑم سے گریں گے۔

اسلام آباد کچہری میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 تھانوں میں درخواست دی گئی۔2 میں ضمانت ہوگئی۔ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے۔لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے۔حکومت کو بےساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔


متعلقہ خبریں