اسلام مخالف بیان، بھارتی پولیس نے بی جے پی کی معطل ترجمان کو طلب کرلیا


بھارتی پولیس نے اسلام مخالف بیان پر حکمران جماعت بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 25جون کو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانےکا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بی جے پی کی معطل ترجمان پر اسلام مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

دوسری جانب بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس تشدد کی وجہ سے جھارکھنڈ میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں سے پولیس نے 130 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

نئی دلی کی جامع مسجد کے باہر گزشتہ روز مظاہرے میں شریک ہونے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رانچی کے متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے بھارتی فورسز تعینات کردی گئی ، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔


متعلقہ خبریں