خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے
ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔
حکام کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔