عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے، حمزہ شہباز

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں،عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

انہوں نے  کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں جیل دیکھنا پڑے گی ۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا۔ وہ خود کشی نہ کریں ہم انہیں سیاسی خود کشی پر مجبور کریں گے ۔


متعلقہ خبریں