ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی


ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو کال میں ملک ریاض سابق صدر آصف زرداری کو مفاہمت کے لئے عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہیں لیکن آصف زرداری انکار کر دیتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ گفتگو سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو اصل بھی ہوسکتی اور جعلی بھی۔ آصف زرداری نے کبھی ایسی گفتگو کے بارے میں نہیں بتایا۔

مریم نواز نے  معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر دیکھ رہی تھی عمران خان نے عدم اعتماد سے پہلے زرداری صاحب کی منت کی، دوست کے ذریعے زرداری صاحب کی منتیں کرائیں کہ عدم اعتماد نہ آئے۔

مریم نواز کہا کہ بقول تمہارے یہ سارے سازشی تھے تو چپکے چپکے منتیں کیوں کرتے تھے ؟؟ لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی بھی منتیں شروع کردیں ۔نواز شریف نے کہہ دیا کہ وہ کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے، حمزہ شہباز

تحریک انصاف نے آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ شہبازگل نے کہا عمران خان سے منسوب باتیں کی جا رہی ہیں۔ جن باتوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں۔ یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے ہیں۔ جو نہیں ملا۔ یہ آڈیو لیک نہیں ہوئی، ایسی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ ایک کاروباری شخص اور ایک عمران خان کا مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔ اسکرپٹ تو کوئی جاندار لکھ لیتے۔ کل کو میاں منشا صاحب اپنے کسی دوست سے بات کر رہے ہوں گے تو اس کا جوابدہ بھی کیا عمران خان ہوگا؟۔ یہ اسٹوری جھوٹ ہے۔


متعلقہ خبریں