عمران خان ہار تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں، ان کا نفسیاتی مسئلہ ہے: جگنو محسن

عمران خان ہار تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں، ان کا نفسیاتی مسئلہ ہے: جگنو محسن

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، ہم ثابت قدم ہیں اور رہیں گے۔

حمزہ شہباز کو فوری استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ: پنجاب میں آئینی بحران شدید ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی سینئر صحافی جگنو محسن نے کہا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور رہیں گے البتہ کچھ لوگ کرب میں مبتلا ہیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے کہا کہ عمران خان ہار تسلیم نہیں کر پا رہے ہیں، ان کا نفسیاتی مسئلہ ہے۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مؤخر

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی رکن جگنو محسن نے کہا کہ 2018 میں ہونے والی دھاندلی کے باوجود نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں