سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ


 حکومت نےسی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔وزارت داخلہ اور سکیورٹی ادارے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی دھماکے  میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر حملے کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے سی ٹی ڈی نے ایک خاتون دہشتگرد کو گرفتار کر لیا تھا،


متعلقہ خبریں