پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

Petrol

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی تیاری مکمل کر لی۔پیٹرول  کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم  کی جائے گی۔

سبسڈی  کو مرحلہ وار ختم  کر تے  ہوئے  پہلے مرحلے میں پیٹرول  کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 21 روپے 30 پیسے اور ڈیزل پر 51 روپے 52 پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھی۔

یا درہے کہ  آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے اور پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔


متعلقہ خبریں