چوہدری سرور دوبارہ ن لیگ میں آئیں گے یا نہیں، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان سابق گورنر


سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پانے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان سابق گورنر کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نجی چینلز بغیر تصدیق اور موقف لیے بغیر خبر دینے گریز کریں۔ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ نجی چینل نے ذرائع سے یہ دعوی کیا تھا کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نےکچھ وقت مانگا تھا۔

دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔


متعلقہ خبریں