عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے : گورنر پنجاب

عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا گورنرکو نہیں، جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے، میرے ہوتے ہوئے گورنرہاؤس سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بنے گا۔

شریف اور زرداری خاندان اپنے کیسز ختم کر کےخود کو این آر او ٹو دیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گورنرہاؤس میں واردات ہوئی، گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا گیا، عملے کو یرغمال بنایا گیا، گورنر ہاؤس سے گاڑی منگوائی تو جواب ملا نہ ہم اندر جا سکتے ہیں نہ باہر۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے گورنرہاوس سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بنے گا، گورنرہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں، میں نے سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے۔

نئی تاریخ بن گئی: پاکستان اور سعودی عرب پہلی مرتبہ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ میں تنگ نظر نہیں ہوں اور میں نے ان کو بتایا تھا کہ تقریب حلف برداری آئینی طریقے سے نہیں ہو رہی ہے، میرے ملٹری سیکریٹری نے آئی جی سے کہا آپ زیادتی کررہے ہیں، گورنرہاوس میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، آئین کہتا ہے کہ استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوا ہو، جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے۔

گرفتاریوں سے ڈر کر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر لوگوں نے بھی کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، گورنرصوبے کا سربراہ ہوتا ہے، تمام ادارے اس کے ماتحت ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں