قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بیٹر شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں لگاتار دوسری ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیئسٹاشائر کے خلاف 219 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ان کی اننگز میں 26 چوکے، اور ایک چھکا شامل ہے۔ شان مسعود اب تک کاونٹی کرکٹ میں 152.75 کی اوسط سے 611 رنز بنا چکے ہیں۔
وہ دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے کاونٹی کرکٹ کے سیزن میں دو ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔
Shan Masood is in sensational form in the County Championship 👏
Could he get to 1,000 first-class runs before the end of May?#CountyCricket2022 pic.twitter.com/gI8eHzt5Yz
— Wisden (@WisdenCricket) April 22, 2022
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاونٹی کرکٹ میں چھ وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو بھی اپنا گرویدہ کر لیا۔
27 سالہ حسن علی نے لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوسٹاشائیر کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 17 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
حسن علی کی عمدہ بولنگ کے باعث گلوسٹاشائیر کی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔