رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے لیٹر گیٹ پر کمشین بنایا جائے عدلیہ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لیٹر گیٹ پر بات اب عوام کی عدالت میں جا چکی ہے اب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ لیٹر گیٹ پر جوڈیشل کمیشن بنائے ۔ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
صدارتی ریفرنس: پارٹی سے انحراف کینسراور حلف کی پاسداری نہ کرنا بے ایمانی ہے،سپریم کورٹ
صدر عارف علوی کے وزراء سے حلف لینے پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا صدرعارف علوی کو حلف لینے کی دوائی وہیں سے دی گئی ہے جہاں سے نواز شریف کو باہر جانے کی دوائی دی گئی تھی۔