رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ اورمریم اورنگزیب وزیر اطلاعات مقرر


وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد ان کے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہباز شریف کی کابینہ میں 30 وزرا جب کہ 4 وزیر مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو وزارت دفاع، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، رانا ثناءاللہ وزیر داخلہ ، رانا تنویر کو وزارت تعلیم اور اعظم نزیر تارڑ کو  وزارت قانون وانصاف کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب وزیراطلاعات، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے اور ایوی ایشن جب کہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے خورشید شاہ کو وفاقی وزیر آبی وسائل، نوید قمر وزیر تجارت جب کہ  شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔

مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات، عبدالواسع کو ہاوسنگ اینڈ ورکس، مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی جب کہ سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر سیفران بنا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نوٹی فکیشن کے مطابق ایم کیو ایم کے امین الحق کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور فیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

اسرار ترین کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔  شیری رحمان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا چارج مل گیا۔ مرتضی جاوید عباسی کو وزیر پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی  کے شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزارت دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں