یوکرین کو جدید ہتھیار کی فراہمی پر روس کی امریکہ کو دھمکی

روس کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

ماسکو: روس نے یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر امریکہ کو دھمکی دے ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر “غیر متوقع تنائج” بھگتنا ہوں گے۔ یوکرین کو انتہائی حساس ہتھیار دینے پر روس نے امریکہ اور نیٹو کو سخت الفاظ میں پیغام بھجوا دیا۔

روس کے مطابق یوکرین کو فراہم کردہ جدید ہتھیار جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا دھاوا: درجنوں زخمی، بڑی تعداد گرفتار

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کو سیکیورٹی کی مد میں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے یوکرینی شراکت دار روس کے پرتشدد جارحانہ اقدامات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ماریوپول میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور روس مسلسل اضافی فوج تعینات کر کے شہر ہر حملے کر رہا ہے تاہم روس مکمل طور پر شہر کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں