ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش ہو گی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ن لیگ کے مرتضٰی جاوید عباسی کی جانب سے پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 13اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

سیکریٹری پارلیمانی افیئر اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے، ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔


متعلقہ خبریں