کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔
نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ
جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔ https://t.co/1VOOpPvYZ0— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
دنیائے کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب،تحریک انصاف کا بائیکاٹ، تمام ارکان مستعفی
انہوں نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک اور ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ میں شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر عارف علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ
شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔