آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان سے متعلق مخلتف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
او آئی سی اجلاس افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا، آرمی چیف
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کےخطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا۔