وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل لانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے آئینی بل کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔
حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے آئینی بل قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پیش کرے گی۔
آو مل کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں، حکومت کا اپوزیشن کو خط
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔
قومی اسمبلی کے کل جمعہ کو طلب کیے جانے والے اجلاس کے ایجنڈا کا مسودہ سامنے آ گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہو گا۔
روایات کے مطابق اجلاس کے شروع میں وفاقت پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہو گی۔
تحریک عدم اعتمادپر بڑا سرپرائز ملے گا، کچھ لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید
فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔
