خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کے دوسرےمرحلے میں 18اضلاع سے ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ویلج ونیبرہڈکونسلز میں جنرل نشستوں پر 351امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے۔
خواتین نشستوں پر 533،مزدورکسان کی نشست پر 151 کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے۔
نوجوانوں کی نشستوں پر 233،اقلیتی پر 50 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے۔