وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت ختم ہوچکا،10 دن میں اگلی حکومت آرہی ہے۔172سے زائد اراکین تحریک عدم اعتماد کی تائید کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ایم کیوایم سے بات ہوئی تھی، ان کے مطالبات پر غور کیاگیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات میں ایسا کچھ نہیں تھا جس پر اعتراض ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا انٹرویو بھی آگیا ہے ابھی اور بھی معاملات واضح ہوجائیں گے۔لوگوں کو عمران خان اور حکومت سے نفرت ہوگئی ہے۔وزیراعظم سب کا وقت ضائع کررہے ہیں ،ان کا وقت ختم ہوچکاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 172سے زائد اراکین تحریک عدم اعتماد کی تائید کریں گے۔ہفتے 10دن میں اگلی حکومت آرہی ہے۔تحریک عدم اعتماد میں جتنا تاخیر کریں گے 28مارچ سے آگے نہیں جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی سے مارچ نکلا تو پی ڈی ایم نے شرکت کی۔عمران خان کے لیے 10لاکھ لوگ اکھٹے نہیں ہوں گے۔وزیراعظم نے کس کے ایما پر عوام کو تکلیف پہنچائی نہیں معلوم ،وزیراعظم عمران خان عجیب شخصیت ہیں ، جس بات سے منع کیاجائے وہ کرتےہیں،