اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید

سول ملیشیا لائے تو کچل کر رکھ دونگا، بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، بتائے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے۔امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔عدم اعتمادکےبجائےکچھ اوربھی نکل سکتاہے۔کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھافیصلہ آئےگا۔آئندہ 72 گھنٹےانتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چودھری برادارن کومشورہ ہےکہ عمران خان کیساتھ کھڑےہوں۔میں مشورہ دےسکتاہوں آگےان کااپنافیصلہ ہے۔جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہےوہ ساتھ کھڑاہوتاہے۔مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں۔جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں ،میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی،تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اگر کوئی ممبر بک گیا یا کسی نے ہیر پھیر کی تو پھر لگ پتہ جائے گا ۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بےوقوفیوں کی وجہ سےعمران خان زیادہ مضبوط ہوئے،عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی۔ جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا۔جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے ۔اپوزیشن 23 مارچ کوآئےتحفظ فراہم کریں گے۔اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کےسواکچھ نہیں کیا،4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہےہیں۔  اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانےسےگریزکرے۔ گزارش ہےملک کوانتشارکی طرف نہ جانےدیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔لڑائی جھگڑے اور انارکی نہیں ہونی چاہیے۔پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا ۔میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے۔اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے۔


متعلقہ خبریں