اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ بیوقوف اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل کر رکھ دوں گا۔
حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، وہ بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی جائے وہ سیکیور ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے۔
عمران خان فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے: بلاول
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں اس سے زیادہ بے وقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہنا ہے۔
