ٹیکس دیتے جائیں گےتوملکی ضروریات پوری ہوں گی،وزیر اعظم عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کا اجرا کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے 3 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب میں کہا،احساس پروگرام مدینہ کی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔احساس پروگرام صرف وہ لاسکتاہےجسےانسانیت کادردہو۔اللہ تعالیٰ کویہ چیزپسند ہےکہ انسان انسانیت کیلئےکیاکرتاہے۔ریاست مدینہ میں پیسہ نچلے طبقےپرخرچ کیاجاتاتھا۔محروم طبقوں کی بہبودریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی،مافیا کے خلاف جنگ اور عوام کو فلا ح پہنچانا ہے۔ورلڈ بینک نے تسلیم کیاکہ پاکستان کا احساس پروگرام کامیاب ترین منصوبہ ہے۔دنیا بھرمیں مہنگائی کی لہر آئی ،پاکستان اب بھی سستا ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرنابہت بڑاچیلنج ہے۔جیسے جیسے ٹیکس دیتے جائیں گے ،ملکی ضروریات پوری ہوں گی۔ہیلتھ کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیاجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت سے 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔احساس پروگرام کا98فیصد بجٹ خواتین کیلئے مختص ہے۔ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت سے احساس پروگرام پر کام کیا۔

 


متعلقہ خبریں