آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق نامور لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فاکس نیوز کے مطابق شین وارن کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شین وارن کا انتقال تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ سومائی میں ہوا ہے۔
BREAKING
Australia cricket legend, Shane Warne, dies of ‘suspected heart attack’, aged 52.
Details: https://t.co/Q83t5FWzTb pic.twitter.com/YtQkY8Ir8p
— Fox Cricket (@FoxCricket) March 4, 2022
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ویلا میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
شین وارن کا شمار دنیا کرکٹ کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا تھا، انہوں نے ٹیسٹ میں 708 اورون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
آسٹریلوی لیجنڈ نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 15سالہ ٹیسٹ کیرئیرمیں 3145رنزبھی بنائے۔
انہیں 2004 اور 2005 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جب کہ ان کا شمار صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
