یوکرین پر روسی حملے کے باعث پیرس کے گریون میوزیم سے روسی صدر پیوٹن کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔
یوکرین پر روسی حملے کے باعث جہاں روس کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے وہیں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے بھی ان کے کئی اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔
یوکرین پر حملے اور جنگی کارروائیوں کے باعث پیرس کے مشہور میوزیم سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مومی مجسمہ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر میوزیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ہٹلر کی طرح کے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اسی لیے ہم پیوٹن کے مجسمے کو بھی نہیں دکھانا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر سے اعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی
ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے مومی مجسمے کوپگھلایا نہیں جائے گابلکہ محفوظ رکھا جائے گا ۔ مجسمے سے سر کو علیحدہ کر کے ایک باکس میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر سے اعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی تھی۔ روسی صدر کو 2013 میں جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بلیک بیلٹ دی گئی تھی۔
ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تائیکوانڈو نظریات کے تحت امن کو فتح پر فوقیت دی جاتی ہے۔عالمی تائیکوانڈو کے خیالات یوکرین کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم اس جنگ کے پرامن اور فوری خاتمے کی امید کرتے ہیں۔