وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی حکومت کا اولین مشن ہے ،عوام کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف دیں گے.
انہوں نے یہ بات گورنرپنجاب چودھری سرورسے ملاقات کے دوران کہی جس میں سیاسی، یونیورسٹیز ریفارمز اور دیگرامو رپر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے گور نرپنجاب کی کوشش کی تعریف کی جب کہ گورنر پنجاب نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
گور نر پنجاب نے وزیر اعظم کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر جمعہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات پر امر یکی اور ازبکستان یونیورسٹیز کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ گور نر پنجاب نے مزید بتایا کہ آب پاک اتھارٹی کے 1500سے زائد منصوبے رواں ماہ مکمل ہوجائیں گے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلاحی وبہبود کیلئے جو کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔