وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراقدامات سےآگاہ کیا جائے گا جب کہ عوامی رابطہ مہم آگے بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز پرغور ہو گا۔
عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،انکےاراکین ہم سے رابطہ کرر ہے،خواجہ آصف
اس کے علاوہ وزیراعظم کے مختلف شہروں میں جلسوں سےمتعلق مشاورت کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
